ابنا: گنادی گاتیلوف نے کہا کہ کسی بھی معیار کے مطابق ایران کے خلاف نئي پابندیاں لگانے کا جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں واضح کردے گا کہ ایران کےخلاف امریکہ کی نئي پابندیوں سے پانچ جمع ایک گروپ کے اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔ قابل ذکرہے امریکہ اور اس کے اتحادی ایران پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہیں اور اسی بے بنیاد بہانے سے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے بارہا اعلان کیا ہےکہ اسے اب تک ایسا کوئي ثبوت نہیں مل سکاہے جس سے معلوم ہوتا ہوکہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف پایاجاتا ہے۔ تہران نے مغرب کے ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے آئي اے ای اے کا رکن ہونے کے ناطے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
.....
/169